top of page

 

27 اکتوبر 2014 کو کونسلر سمرسٹ وارڈ 14 کے لیے انتخاب لی لی وی۔ ویمین (Lili V. Weemen)۔

لی لی (Lili) کو اپنا ذاتی چھوٹا کاروبار چلانے، اور تین ممالک میں مُختلف حکومتی درجوں پر کام کرنے کا مقامی اور بین الاقوامی تجربہ حاصل ہے۔ اوٹاوا کے اندرونِ شہر مرکز میں سماجی شمولیت کی اِن کی ایک لمبی تاریخ ہے اور وہ شہر کو مزید مُرتعش بنانے کے لیے نئے تصّورات  کو سٹی ہال میں لانے پر یقین رکھتی ہیں۔

لی لی (Lili) یقین رکھتی ہے کہ گلیوں کو صاف رکھنے اور سڑکوں کی تعمیرات کے دوران پریشانی اور لمبے پھیروں سے بچنے کے لیے بہتر ہم آہنگی جیسی بنیادوں پر شہر کو واپس جانا چاہیے۔ کینیڈا جیسے دولت مند ملک کے دارالخلافہ میں بے گھری ناقابلِ قبول ہے۔ ہمیں سہارا دینے والا شہر درکار ہے جو کہ نوجوانوں، معذوروں اور بوڑھوں کے لیے محفوظ اور صحت مندانہ ہو۔ اندرونِ شہر مرکز میں کاروں کے استعمال سے اجتناب کے لیے شہر کے مرکزی حصّے میں گلیوں کے ارد گرد چلنے والی مُفت بسوں کی لوپ ہونی چاہیے۔ سمرسٹ وارڈ میں نئی ملازمتیں پیدا کرنے والی ترقی پذیر کاروباری کمیونٹی قائم رکھنے کے لیے کم ٹیکس اور انسینٹیو ہونے چاہیں ۔

 

 

bottom of page